مراد علی شاہ

امام حسین کی شہادت باطل کی شکست اور موت ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امام حسین کی شہادت باطل کی شکست اور موت ہے، واقعہ کربلا ہمیں باطل قوتوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 61 ہجری 10 محرم الحرام کو رسول اللہ ﷺ کے نواسے کی شہادت کا دن ہے۔ حضرت علی و فاطمہؓ کے فرزند حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے، امام حسین ؓ کی شہادت نے حق کی طاقتوں کو باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ دس محرم، دین اسلام میں ظلم و جبر اور باطل قوتوں کی مداخلت کے خاتمے کا دن ہے، امام حسینؓ نے ثابت قدم رہ کر دین میں ظالموں کو عوام پر حکومت نہ کرنے کا سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے