راجہ پرویز اشرف

شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی ثابت قدمی اور لازوال قربانی ہمارا ورثہ ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، معرکہ حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کے محرم کی حرمت برقرار رکھنی ہے لہذا علما ماہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے