شرجیل میمن

شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ، ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے پی پی رہنما کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ نیب کاکہنا تھا کہ  شرجیل میمن کے خلاف دو ریفرنس زیر سماعت ہیں ا ور ان کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد  کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ کی اجازت سے ایک ماہ تک بیرون ملک جاسکتے ہیں، جس دن سے ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے اس دن سے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے