اداکارہ

کنگنا رناوت کب شادی کر رہی ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے جلد شادی  کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کنگنا رناوت نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر لڑکی شادی کرنے اور اپنی فیملی کا خواب دیکھتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر خاندانی لڑکی ہوں اور اسی لیے شادی میرے لیے بہت اہم ہے، ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ میری شادی ہو، اپنی ایک فیملی ہو۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں اگلے 5 سال میں شادی کر لوں گی اور میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ میری شادی ارینج اور لو میرج کا امتزاج ہو۔ اُنہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو زندگی میں رشتے نبھانے میں ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی اور ایسے انسان خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں چھوٹی عمر میں رشتے بنانے میں کامیابی نہ ملے اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے ماضی کے ناکام رشتے کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ رشتہ قائم رہتا تو میں اپنی بیشتر زندگی اس کے لیے وقف کر دیتی لیکن میری خوش قسمتی تھی کہ وہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور میں محفوظ رہی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خدا نے مجھے اس رشتے سے بچا لیا لیکن یہ بات مجھے زندگی میں بہت دیر سے سمجھ آئی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے