سعید غنی

ہم عمران خان کی بے شرمی، جھوٹ اور  بدتمیزی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی  بے شرمی، جھوٹ اور  بدتمیزی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ملک کی معاشی تباہی میں عمران خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت زیادہ مہنگائی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  پریس کانفرنس  کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ  عمران خان کو  پتا ہے اگر زرداری پر الزام نہیں لگائے گا تو آصف زرداری اس کی سیاست کو کھا جائے گا، عمران خان کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا اگر عمران خان کو کچھ ہو جائے تو  پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام آئے گا۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ  شیخ رشید نے آصف زرداری  پر اتنا سنگین الزام لگایا ہے تو اس کا ثبوت تو دینا پڑے گا۔ عمران خان کی مقبولیت کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں دنیا کو نظر آگئی ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں آئے روز کمی واقع ہو رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں بالکل نہیں ہونی چاہئیں لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی بھی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے