مہنگائی

ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری، سات دنوں میں 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت اوسط 2 روپے 76 پیسے بڑھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے موصولہ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران بجلی چارجز 19 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے۔ بجلی چارجز 6.38 سے 6.57 روپے فی یونٹ ہوگئے۔ جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ آٹا، گھی، دال ماش، دال مسور، دال چنا اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسطاً 10 روپے 71 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اسی طرح آلو کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کی کمی ہوئی۔ اسی طرح کیلے، دال مونگ اور لہسن بھی سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے