مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری، معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا قرض لینے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔ معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا۔ عدلیہ، ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آرہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فروش فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، فرح گوگی، کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں، پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے