وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ حیران ہوتا ہوں سوشل میڈیا پر میرے اور وزیراعظم سے متعلق عجیب باتیں کی گئی ہیں، وزیراعظم سے میرا تعلق اہم ہے وزارت کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تین چار منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں کا بڑا برا حال ہے، اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بھارتی پاسپورٹ کے حامل سکھوں کو بھی آن ارائیول ویزہ دیں گے؟ محسن نقوی نے کہا کہ آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں، چاہتا ہوں سکھوں کے لیے پاکستان کے ویزے آسان کردیے جائیں، خواہش ہے سکھوں کو آن آرائیوال ویزے کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دوسروں کو دیں گے، دوسرے مرحلے میں یہ بھی کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے