بالی وڈ اسٹار

جعلی حلف نامہ کا معاملہ، بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے عدالت سے معافی مانگ لی

ممبئی (پاک صحافت)  بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر عدالت سے معافی مانگ لی، بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سلمان خان مصروفیات کے باعث بتانا بھول گئے تھے ان کے اسلحہ کا لائسنس تجدید کے لیے گیا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے عدالت میں کہا کہ ان کا لائسنس گم ہو گیا ہے اور اس حوالے سے جعلی حلف نامہ جمع کرایا، وکیل کے بیان پر حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی اداکار کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  کالا ہرن شکار کیس سے متعلق جودھ پور عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، اس موقع پر سلمان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2003 میں غلطی سے جعلی حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا لہذا سلمان خان کو غلطی کی بنیاد پر معاف کیا جائے۔

واضح رہے کہ 1998 میں غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کرنے پر سلمان خان کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ عدالت میں سلمان خان نے بیان دیا تھا کہ ان کا اسلحہ کا لائسنس گم ہو گیا ہے تاہم بعد میں عدالت کے علم میں یہ بات آئی کہ سلمان خان کا اسلحہ کا لائسنس گم نہیں ہوا تھا بلکہ تجدید کے لیے گیا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 2018 میں عدالت نے سلمان خان سمیت، سیف علی خان، ادکارہ تبو، نیلم اور سونالی بیندرے کو فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 کالے ہرن مارنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں سلمان خان نے سزا کے خلاف جودھ پور کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جمع کرائی گئی درخواست پر جمعرات کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے