پاکستان نے امریکا کو حالیہ اقدام پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بیلسٹک میزائل پرزہ جات کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے معاملے پر پاکستان نے امریکا کو حالیہ اقدام پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایکسپورٹ کنٹرول سیاسی ہوچکی ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی انسانی حقوق پر رپورٹ 2023ء کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے مکمل رپوٹ کو مسترد کیا نہ کہ چندحصوں کو، اس رپورٹ کی تیاری میں موزوں طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے، پاکستان اور ایران کا کشمیر اور غزہ پر یکساں مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کے سربراہان کی ملاقات میں علاقائی امور زیرِ بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے اتفاق کیا، پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود ہے، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر پر قبضے کے بیانات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ابہام پھیلانے کے بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے، بھارت میں حالیہ چند برسوں میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا، پاک بھارت تجارت بحال کرنے کے لیے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے