معروف گلوکار

گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس کا نوٹس موصول

کراچی (پاک صحافت) ملک کے معروف گلوکار عاف اسلم کو ایف بی آر کی جانب سے 5 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس جمع کرانے کے لئے انہیں ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمند کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکار  عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار  فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ریڈار پرآیا ہو۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر کی جانب سے  گلوکار راحت فتح علی خان  کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے