اویس لغاری

حکمرانوں کے بیانات روزانہ غریب آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں، اویس لغاری

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار اویس لغاری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی  کے خلاف جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو عوام دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔ سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں کے بیانات روزانہ غریب آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اتوار کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ ہوئی۔ ا س موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 100 دنوں میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا کہا تھا، اب تو یہ حالات ہیں کہ صرف مہنگائی ہی ختم کردیں، ان کا بہت احسان ہوگا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ  مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے، آج مہنگائی کی صورت حال میں تمام سیاسی جماعتیں اور ان کے سپورٹرز سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کے بیانات روزانہ غریب آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے