بجلی

حکومت نے ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیار کر لی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔  ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی۔ یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے اعلان وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے بھی آؤٹ لُک جاری کی گئی تھی جس میں عوام کو مزید مہنگائی سے خبردار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے