وزیر اعظم کی نگراں حکومت سمیت تمام اہم فیصلوں میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نگراں حکومت سمیت تمام اہم فیصلوں میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ملاقات وزیرِ اعظم کی نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر کام یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے