مراد علی شاہ

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزقِ حلال کے پیکر ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے