طلال چوہدری

آئندہ انتخابات سے پہلے ہی نواز شریف پاکستان میں ہونگے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف آئندہ انتخابات سے پہلے ہی پاکستان میں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ہو رہے ہیں کیونکہ انہوں نے کئی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور انہیں ڈکلیئر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام تحائف کی غلط قیمت بتائی ہے جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی اگر منظور ہوگئے تو یہ معجزہ ہوگا کیونکہ ایک عا م آدمی اگر ایک روپیہ بھی ڈکلیئر نہ کرے تونااہل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ پر جو فیصلہ دیا ہے جو کہ  آدھاہے،آرٹیکل 63،62 کے اطلاق کے بعد فیصلہ مکمل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے