اداکارہ حرامانی

پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی   (پاک صحافت)  پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔  خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ جن کو دیکھ کر مداح کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شئیر کی گئی تصاویو میں حرا مانی کو پیلے رنگ کی ساڑھی میں بارش انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں اداکارہ نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی اور چائے کی چسکیاں لے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ بالی وڈ کے گانےماہیا میرے ماہی سے لطف اندوز ہو رہی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ گنگنا بھی رہی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے