رانا ثناء اللہ

90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہو، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ساٹھ یا ستر دن میں بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 دن الیکشن کی ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا، اس جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے