وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹ گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹ گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے