گوگل میٹ

گوگل نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

نیویارک (پاک صحافت) گوگل نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ کا لا محدود مفت کالز کا دورانیہ جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب صارفین ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ 30 جون تک مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر (meet.google.com ) جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگنے کے بعد اپنی ویڈیو کال سروس میٹ کو صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جو ماضی میں 6 ڈالر ماہانہ پر دستیاب تھی اور اس کال کا دورانیہ بھی 1 گھنٹہ ہوتا تھا۔ خیال رہے کہ لاک ڈاؤن لگتے ہی گوگل نے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے مفت ویڈیو کالز کا سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے ستمبر 2020 میں ختم ہوتا تھا تاہم یہ سروس 31 مارچ 2021 تک بڑھائی گئی اور پھر اسے جون 30 تک طول دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ صارفین گوگل میٹ میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لیے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔ ان افراد کو گوگل میٹ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر کے ذریعے بھی کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے لیکن اس سرور کےلیے جی میل اکاؤنٹ کا ہوبا شرط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے