وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،  اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک میں1 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں بروقت مدد کی جس سے آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ طے کرنے میں بڑی مدد ملی۔

تفصیلات کےمطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت یو اے ای کی اس خیر سگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ نے ذاتی دلچسپی لے کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کی۔ وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے شہباز شریف سے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ برادر پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمے داری تھی۔ یو اے ای کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف شاندار قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، مجھے اعتماد ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے