شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت کو فون، عید الفطر کی مبارک باد اور نیک تماؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم  کی جانب سے صدر مملکت کو عید الفطر کی مبارک باد دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران  شہباز شریف نے عارف علوی کے لئے نیک تماؤں کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات  کے مطابق اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے  ریاست آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو بھی ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم نے اہل جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد دی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت، کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح  رہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  فون پر سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرا اعلی، قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی مبارک دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور عید کی مبارک دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے