آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں صدر آصف زرداری نے وزیراعلی آفس میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزراء شریک ہوئے۔اجلاس میں صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے، کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ انہوں نے قرار دیا کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، معاشی استحکام کے لیے اس کا تدارک ضروری ہے۔

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں کی عوام کے روزگار کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کے لیے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے، نوجوانوں کی تربیت کے لیے سندھ حکومت کے نظام کو نقل کیا جاسکتا ہے، صوبے میں صحت کے مسائل زیادہ، سہولیات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، صحت سمیت مفاد عامہ کے مختلف شعبوں میں بلوچستان صوبہ سندھ کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے، دونوں صوبے مفاد عامہ کے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے