خواجہ آصف

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی یاد دلاتا ہے ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی حواس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتے، پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، ایک سوچے سجھے منصوبے پر عمل کیا گیا، اس کا تصور دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کی قوم شناخت کرتی ہے، ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں، ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے