ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطین کی حمایت جاری رہے گی۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کا ہر شہری فلسطین کاز کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا ہے کہ رمضان کے ماہ مقدس میں حملہ انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے منافی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعاگو ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدی پوزیشن پر جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے