اسحاق ڈار

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں نیوز پریس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم اور گیمبیا کے شہر بنجول میں او آئی سی اجلاس کے دوران ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی، وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا بھی دورہ کیا، دوروں کے دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیررسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں بل گیٹس، ورلڈ بینک حکام اور سعودی حکام شامل ہیں، سیکرٹری او آئی سی سے بھی ملاقات ہوئی، او آئی سی اجلاس میں غزہ میں ظلم روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی وزرائے تجارت، توانائی،ماحولیات اور سرمایہ کاری سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں، شہبازشریف وفاقی کابینہ اجلاس میں سعودی حکام سے سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت پر خوش ہیں، میری بھی سعودی، ملائیشین سمیت 3 ممالک کے وزراسے اہم میٹنگز ہوئیں، ریاض میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2 اور 3 مئی کو گیمبیا میں اسلامی ممالک کے کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کی،غزہ میں مسلمانوں پر بربریت، مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا پربات چیت بنیادی ایجنڈے تھے،ہم نے تینوں بنیادی ایجنڈوں پر اپنی بھرپور ذمہ داری نبھائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے