احسن اقبال

عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کر کے دشمنوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کر کے دشمنوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ احسن اقبال نے  کہا کہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکہ انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو جمہوری قوتوں نے آئینی طریقہ سے نکالا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط اور آزاد پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کر کے دشمنوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے