شہباز شریف کابینہ

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ کی روشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ملک میں سگریٹ سازی، کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں پیداوار کی مانیٹرنگ، جعلی مصنوعات کی شناخت اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں ناقص منصوبہ بندی اور نفاذ کے حوالے سے غفلت کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اتنے اہم قومی منصوبے کے نفاذ میں جلد بازی کر کے اہم شقوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور میمبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے، سنگین غلطی کی بنیادی ذمہ داری انہی عہدوں پر کام کرنے والے افسران پر عائد ہوتی ہے، ناقص انتظامی نگرانی کے لیے اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر ذمہ دار ٹھہرائے گئے۔ وزیراعظم نے رپورٹ کی ر وشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے