ایمل ولی خان

ایمل ولی کا عارف علوی اور عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے صدرِ مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔  ان کا کہنا ہے کہ ‏ دہشت گردوں کی واپسی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران نیازی، عارف علوی، محمود خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تختِ پنجاب کی لڑائی میں مصروف سیاستدانوں کو علم ہی نہیں ہوگا کہ آج ضلع خیبر اور تحصیل تیارزہ (جنوبی وزیرستان) میں پی ٹی آئی کے عسکری ونگ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشت گردوں کی واپسی کے ذمے دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے