ضمنی انتخابات

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شدید بے نظمی، 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ (پاک صحافت) سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں شدید بے نظمی دیکھی گئی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے، پولنگ اسٹیشن347 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خیال رہے کہ ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی فائرنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51گوجرانوالہ میں بھی کئی مقامات پر بے نظمی دیکھنے میں آئی، صوبائی وزیر محمود الرشید کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پولنگ اسٹیشن پر ہونے والی بد نظمی سے متعلق کہا کہ  پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارج کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی ؟؟  دوسری جانب  سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈسکہ میں آج جگہ جگہ فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اپنی نمبر پلیٹیں اتار کر کہیں چھپا دی ہیں لیکن سارا علاقہ انکے ایڈریس جانتا ہے صرف مقامی پولیس بے خبر ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران 5 پولنگ اسٹیشنز کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے ، شہر کے مین بازار میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب 4 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خواتین خوف کے باعث گھبرا کر پولنگ اسٹیشن کے باہر  چلی گئیں۔  ذرائع کے مطابق  حلقے میں نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے باعث ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ڈسکہ میں ہونے والی فائرنگ کی کئی ویڈیوز بھی موجود ہیں لیکن حلقے میں مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں ملوث کسی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے