وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسائل پر توجہ کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسائل پر توجہ کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نےاجلاس میں شریک سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حکو مت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے،بنیادی اشیائے ضروریہ میں تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضا میسر آئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن میں ٹیکٹ میرٹ پر دینے کا فیصلہ

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ ان تجاویز میں مختلف انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو برے کار لا کر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں لہذا اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے