مریم نواز نے استعفے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا

مریم نواز نے استعفے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازنے استعفے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم پر چھوڑتے ہوئے  کہا  ہے کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فیصلے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

اس سلسلہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، حکمرانوں کو ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی استعفے کی پیشکش، مریم نواز کا شدید ردعمل

مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اب ایم این ایز اورایم پی ایز ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی حکومت پر شدید تنقید کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہے، آج حکمرانوں کو اوپن بیلٹ یاد آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سینیٹ الیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہ چیئرمین سینٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ کے وقت اوپن بیلٹنگ کیوں یاد نہیں آئی۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دیگر سیاسی رہنما نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک اور سنیٹر میر کبیر، جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی، اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی بھی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے