مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر میں جاری غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکوپیشنل سیفٹی ڈے منانے کا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہوں، کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے، بحفاظت گھر واپس یقینی بنائیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع ہے، کارخانوں، دفاتر، تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے، سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کر کے حادثات کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیئے، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے