مریم اورنگزیب

بےشرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا، مریم اورنگزیبف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بےشرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہدا کے خلاف مہم چلانے اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے انتظامی امور، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے، ان کا احتساب بیانیہ فیل اور امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اورتوشہ خانہ کا چورہے، شہدا کے خلاف مہم چلانے اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے