دھکم پیل

اپوزیشن اور حکومتی اراکین گتھم گتھا، قومی اسمبلی مچھلی بازار میں تبدیل

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی گتھم گتھا ہوگئے، دھکم پیل سے کئی اراکین زمین پر گر گئے، شور شرابے کے باعث  قومی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا،  ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، ’گو عمران گو ‘ اور آٹا مہنگا روٹی مہنگی کے نعرے مارے۔ خیال رہے کہ اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی نماز ظہر کے لیے معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے سابقہ حکومتوں پر تنقید کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ اجلاس کے دوران عمر ایوب نے چیلنج دیا کہ اپوزیشن میں سے کوئی الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو میرے حلقے سے لڑے، میں مسلم لیگ (ن) کو 40 ہزار ووٹوں سے ہرا کر اسمبلی پہنچا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کے بیان پر اپوزیشن کے تمام ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شدید احتجاج کیا، اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ڈائس بجاتے رہے جس سے ایوان میں شدید شور شرابا ہوا اور کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دی۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، ’گو عمران گو ‘ اور آٹا مہنگا روٹی مہنگی کے نعرے مارے۔ اپوزیشن کی ہلڑ بازی کے دوران قومی اسمبلی میں متعدد ارکان دھکم پیل کی وجہ سے گر پڑے جب کہ اپوزیشن رکن سید نوید قمر نے ڈپٹی اسپیکر کا مائیک اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے