جنرل عاصم منیر شہبازشریف

سول اور عسکری قیادت کا معاشی استحکام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے معیشت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو مل کر دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا باقاعدہ پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزراء اعلی، وفاقی و صوبائی وزراء، اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں فریقین نے معیشت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پر بریفنگ دی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری کی رکاوٹیں دور کرنے کے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل قائم کی گئی ہے، کونسل غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو کا کردار ادا کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کر لیا گیا ہے، طویل، پریشانی کا باعث بننے والے دفتری طریقہ کار، ضابطوں میں کمی لائی جائے گی، منصوبے کے تحت وفاقی، صوبائی حکومتوں میں اشتراک عمل پیدا کیا جائے گا، زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج معاشی بحالی کے حکومتی پلان پر عملدر آمد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، یہ سماجی، معاشی، خوشحالی، اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کو تباہی کے دہانے پر کھڑی معیشت ملی، معیشت کو مشکل، دلیرانہ فیصلوں سے بحران سے نکال کر واپس لارہے ہیں، ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کیلئے برآمدات بڑھانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے، سرمایہ کاروں کو اولین ترجیح دی جائے گی، جس سے متوقع سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا۔

اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے قابل بنانا، بااختیار بنانا ہے، ملک اور عوام کا حق ہے کہ معاشی ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

سندھ حکومت کا صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے