سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ایک سانحے سے بچالیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے