بلاول بھٹو

پاکستان کو عالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مدد کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مدد کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کی 6 کروڑ یورو کی امداد کی یقین دہانی پر شکر گزار ہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چار پانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کا بہترین رسپانس ملا، پچھلے چار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چار پانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے