پارلیمنٹ

استحقاق کمیٹی نے توہین پارلیمنٹ بل کے مسودے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط اور استحقاق کمیٹی نے توہین پارلیمنٹ بل کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر تفصیلی غور کے بعد اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ دیگر صوبوں کی طرح توہین پارلیمنٹ قانون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے بعد پارلیمان کی توہین پر کسی بھی فرد کو طلب کیا جاسکے گا جبکہ توہین پارلیمنٹ کاجرم ثابت ہونے پر سزاؤں کا اطلاق ہوگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے کافی عرصہ سے ہم اس پر کام کر رہے تھے، یہ بل پنجاب اسمبلی ،کے پی ،سندھ بلوچستان اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم چلانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

سعودی عرب 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد کرے گا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے