بارش

ملک میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 98 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 98 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے، 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں۔

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا، جس میں 436 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے، جبکہ ضم اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں، کچن سیٹس، کمبل، بستر، ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مفت ادویات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے