شرجیل میمن

سندھ کے ہر ضلع میں پیپلزبس سروس شروع کریں گے۔ شرجیل میمن

میرپور خاص (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلزبس سروس شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، مہنگائی سے پیسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ میرپورخاص میں پیپلزبس سروس شروع کی جارہی ہے، شہر میں ایئرکنڈیشن بس سروس شروع ہورہی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے، حکومت، کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد میں بس سروس شروع کرچکی ہے۔ خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی، دنیا میں کہیں بھی خواتین کیلئے مخصوص بسز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی قائدین نے عوام کو غلط سمت میں لگا دیا، نفرت کی سیاست کرنے والے جیلوں میں پڑے ہیں۔ 9 مئی ملک کی تاریخ کا بدترین دن تھا، پی ٹی آئی نے ایمبولینسز اور بسز جلائیں، جناح ہاؤس لاہور میں بھی آگ لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے