پیپلزپارٹی

لانگ مارچ نااہل سلیکٹیڈ حکومت کیخلاف ایک تاریخی مارچ ہوگا۔ پیپلزپارٹی

سکھر (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا جو اسلام آباد پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 27 فروری کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی پی کارکنان کو لانگ مارچ میں شرکت سمیت کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سکھر کے ترجمان چودھری اظہر حسنین نے کہا ہے کہ ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات سامنے رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے لانگ مراچ میں پوری قوم شرکت کر کے ظالم حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے