عطا تارڑ

عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک کوئی ملکی تاریخ میں نہیں آیا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت)  پنجاب کے صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک کوئی ملکی تاریخ میں نہیں آیا، عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ وہ منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے