سراج الحق

محنت کشوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔ محنت کشوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی یوم مزدور کے موقع ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد صنعتی و تجارتی ورکرز بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ اسلام محنت کشوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کو آج تک کسی ادارے نے رجسٹرڈ نہیں کیا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل اور مطالبات منظور کیے جائیں، مزدوروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے