مستونگ میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 50 زخمی

مستونگ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔ جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جنہیں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے