احسن اقبال

حکومت کو مہنگائی سمیت سیلاب کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگائی سمیت سیلاب کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سخت شرائط پر نظرثانی کرے۔ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے۔ عالمی برادری کو اس ضمن میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب بہت بڑا سانحہ ہے، سیلاب کی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی، بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون 400 سے 700 فیصد زیادہ تھی، محدود وسائل کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام ادارے محنت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے