رضا ربانی

مزدور دشمن قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدور دشمن قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر لازمی سروسز ایکٹ واپس لے، حکومت کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق  مزدوروں کے عالمی دن کے موقع جاری پیغام میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت تھرڈ پارٹی اور روز اجرتی کنٹریکٹ ختم کرنے کیلئے قانون سازی کرے جبکہ حکومت ٹریڈ یونین سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا دن محنت کی حرمت عظمت کی علامت ہے، جبکہ یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبرو استبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے