خواجہ آصف

ایک شخص کو لانے کے لیے نوازشریف کو دیوار سے لگایا گیا، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص کو لانے کے لیے نوازشریف کو دیوار سے لگایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے اداروں نے پچھلے 40 ماہ میں بہت کچھ سیکھا ہوگا، موجودہ حکومت اپنے بوجھ سے گرے گی، وفاقی تشخص برقرار رکھنا ملک کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے لیے الگ قانون کیوں؟ ایک شخص کو ہدف بنانے کے لیے قانون کے اطلاق میں فرق آگیا، دوسرے بندے کو لانا تھا تو اس کے لیے چیزیں بدل دی گئیں۔ خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ جب غیرمنصفانہ رویہ ہوگا تو کوئی بھی قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، سب کے لیے ایک جیسا انصاف ہو تو ہرکوئی قانون کے سامنے سرنڈر کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انصاف کا وہ معیار نہیں ملا ، جو عمران خان کو دیا گیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات 2022ء کے اوائل یا وسط میں ہوسکتے ہیں، موجود حکومت کو نکالنا ہے تو تحریک عدم اعتماد سے نکالیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی غیر آئینی طریقے سے ان کو نہیں نکالنا چاہیے، اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ سیاسی شہید بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے