فضل الرحمان

فضل الرحمان کا رمضان کے بعد حکومت مخالف جدوجہد تیز کرنےکا اعلان کیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رمضان المبارک  کے بعد حکومت مخالف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا  فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت کو خبردار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک بھرپور انداز سے چلائیں گے، اگر اک دکا ادھر ادھر بھی ہوجائے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں کرنے ہوگی۔ ہم اپنی تحریک آگے بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ  کل ہونے والا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس  بھی عید کے بعد تک مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے تحمل رکھنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے