احسن اقبال

ہمیں آخری ہم وطن کی گھر واپسی تک متاثرین کیلئے امدادی کام جاری رکھنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں آخری ہم وطن کی گھر واپسی تک متاثرین کیلئے امدادی کام جاری رکھنا ہے، تمام پاکستانیوں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو بتائیں کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے اپنے مال ، منافع حتی کہ خوراک سے بھی حصہ رکھیں۔ بارشوں اور سیلاب سے 1500 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں سے محفوظ رہنے والے دو تہائی پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کیلئے آگے بڑھیں، صوبائی حکومتیں جن کے پاس انتظامی، افرادی اور دیگر وسائل ہیں کو متاثرین کی مدد کا ٹاسک دیا جائے، دادو میں ڈپٹی کمشنر امدادی کاموں میں مصروف تھا مگر ان کے پاس وسائل نہیں تھے، 25 لاکھ طلبا اور طالبات کو ٹاسک دیا جائے کہ وہ متاثرین کے لیے خود عطیات دیں یا جمع کریں، طلبا اور طالبات مدر اینڈ چائلڈ بنیادی ضروریات پیک بنائے وہ ان میں تقسیم کریں، یہ مصیبت جتنی بڑی ہے وسائل اتنے ہی کم ہیں، سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے